کشمیر کی بات صرف راج ناتھ اور مودی کریں،کشمیری طالبہ نے بھارت کو آئینہ دکھا دیا

کشمیر کی بات صرف راج ناتھ اور مودی کریں،کشمیری طالبہ نے بھارت کو آئینہ دکھا ...
کشمیر کی بات صرف راج ناتھ اور مودی کریں،کشمیری طالبہ نے بھارت کو آئینہ دکھا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)کشمیر کی بات صرف راج ناتھ اور مودی کریں،دہلی کی یونیورسٹی میں کشمیری طالبہ نے بھارت کو آئینہ دکھا دیا۔
جیو نیوز کیمطابق بھارت کی دہلی یونیورسٹی کی کشمیری طالبہ شہلا ارشد نے ایک مظاہرے میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکارچاہتی ہے کہ کشمیری کشمیر کی بات نہ کریں،کشمیر پر سیمینارمیں سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزم کو بلایا جارہا ہے ، شہلا راشد کا کہنا تھا کہ کشمیر کی بات کرنے والوں کو دہشتگرد کہتے ہیں ، جعلی مقابلے میں مروا دیتے ہیں،چاہتے ہیں کشمیر کی بات صرف راج ناتھ اور مودی کریں۔
دوسری جانب کشمیری رہنما اور انسانی حقوق کی کارکن مشال ملک نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو زبردستی خاموش کرایا جارہا ہے،مقبوضہ کشمیرمیں لوگ اپنے حقوق کیلیے نکل رہے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ آج بھی چھرے والی گنوں سے شہریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔