او آئی سی کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت

او آئی سی کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت
او آئی سی کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت

  

جدہ (محمد اکرم اسد) اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) نے کوئٹہ ہسپتال میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں 70 سے زیادہ لوگ شہید اور بے شمار زخمی ہوئے ہیں۔ او آئی سی ہیڈکوارٹر سے جاری کردہ بیان میں سیکرٹری جنرل ایاد امین مدنی نے اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے حادثے میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ، حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سیکرٹری جنرل ایاد احمد مدنی نے کہا کہ او آئی سی اصولی طور پر ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے اور اس کا اعادہ کرتے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی اتھارٹیز سے کہا کہ وہ اس سانحہ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں۔

مزید : عرب دنیا