خاتون کو اغوا کاروں نے برہنہ حالت میں چلتی گاڑی سے پھینک دیا، اس حالت میں دیکھ کر سڑک پر کھڑے 2 لوگوں نے فوراً کیا شرمناک ترین حرکت کرڈالی؟ جان کر آپ کا بھی دل بھرآئے گا

خاتون کو اغوا کاروں نے برہنہ حالت میں چلتی گاڑی سے پھینک دیا، اس حالت میں ...
خاتون کو اغوا کاروں نے برہنہ حالت میں چلتی گاڑی سے پھینک دیا، اس حالت میں دیکھ کر سڑک پر کھڑے 2 لوگوں نے فوراً کیا شرمناک ترین حرکت کرڈالی؟ جان کر آپ کا بھی دل بھرآئے گا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ماسکو (نیوز ڈیسک) روس کے شہر سکائٹی وکار میں چلتی گاڑی میں سے ایک خاتون کو برہنہ حالت میں باہر گرتا دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے، لیکن اس کے بعد جو کچھ ہوا، اسے دیکھنے والے اپنی آنکھوں پر یقین نہ کر پائے۔

فیس بک پر نوجوان لڑکی کی تصویر پر اس کی نانی نے ایسا کمنٹ کردیا کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا، لڑکی لاکھوں لوگوں کے سامنے شرم سے پانی پانی ہوگئی کیونکہ۔۔۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ وہ سڑک سے کچھ فاصلے پر موجود اپنے گھر کی بالکونی میں کھڑے تھے کہ اچانک سڑک پر دوڑتی ایک کار میں سے خاتون کو باہر گرتے دیکھا۔ یہ خاتون مکمل طور پر برہنہ تھی اور نیم بیہوش نظر آرہی تھی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ یہ منظر دیکھ کر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی لیکن اسی دوران دو راہگیر خاتون پر جھپٹے اور اسے کھینچتے ہوئے قریبی جھاڑیوں میں لے گئے۔ ان راہگیروں نے نیم بیہوش خاتون کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانا شروع کردیا اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خاتون کی چیخوں کی آواز کے باوجود کسی نے کوئی مداخلت نہ کی۔ پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی درندہ صفت راہگیر خاتون کی عصمت دری کرکے فرار ہوچکے تھے۔

اس شرمناک واقعے کی تفصیلات سامنے آنے پر روسی عوام میں غصے اور اشتعال کی لہر دوڑ گئی۔ عوام کی جانب سے پرزور مطالبہ کیا جارہا ہے کہ خاتون کو ہوس کا نشانہ بنانے والے راہگیروں کا جلد از جلد سراغ لگا کر انہیں سخت ترین سزا دی جائے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون ہسپتال میں زیر علاج ہے، تحقیقات ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں اور فی الحال یہ واضح نہیں کہ خاتون کو برہنہ حالت میں گاڑی سے باہر کس نے اور کیوں پھینکا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس