وسیم اختر سے 12 مئی کی تفتیش میں اہم پیش رفت ،مزید 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

وسیم اختر سے 12 مئی کی تفتیش میں اہم پیش رفت ،مزید 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا
وسیم اختر سے 12 مئی کی تفتیش میں اہم پیش رفت ،مزید 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم کے نامزد میئر وسیم اختر سے 12 مئی کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جس کے بعد مزید 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی دنیانیوز کےمطابق شہر قائد کے نامزد میئر وسیم اختر کی نشاندہی پر ڈسٹرکٹ ایسٹ اور ملیر میں چھاپے میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں ناصر ضیاءاور سید سلمان رضوی شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان ناصر ضیاءاور سید سلمان رضوی سے تفتیش میں اہم انکشافات بھی ہوئے ہیں۔ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنماو¿ں نے سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کی ریلی روکنے کے احکامات دیئے تھے۔ ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے ذمہ داروں نے 10 مئی 2007ءکو اسلحہ فراہم کیا۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ناصر ضیاءاور سید سلمان رضوی سے تفتیش جاری ہے، ناصر ضیاءاور سید سلمان رضوی کی نشاندہی پر 2 مقامات پر چھاپے بھی مارے گئے ہیں۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ وسیم اختر کی انٹیروگیشن رپورٹ کی روشنی میں اہم گرفتاریاں بھی ہو سکتی ہیں۔

مزید : کراچی