نیب نے حکمران جماعت کے رکن قومی اسمبلی کے خلاف کرپشن کیس کی تحقیقات کی منظوری دے دی

نیب نے حکمران جماعت کے رکن قومی اسمبلی کے خلاف کرپشن کیس کی تحقیقات کی منظوری ...
نیب نے حکمران جماعت کے رکن قومی اسمبلی کے خلاف کرپشن کیس کی تحقیقات کی منظوری دے دی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی احتساب بیورو نے کرپشن کے الزام میں حکمران جماعت کے رکن قومی اسمبلی کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق چیئر مین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں کرپشن کے 7کیسز کی انکوائری کی منظوری دی گئی ۔اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیالکوٹ سے مسلم لیگ ن کے ایم این اے افتخار الحسن کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی گئی ہے ،ان پر نا معلوم ذرائع سے اثاثے بنانے کا الزام ہے ۔

مزید : قومی