اگر ہم اپنے لوگوں کو کنٹرول کرلیں تو کوئی ملک کچھ نہیں کرسکتا:میرحاصل بزنجو

اگر ہم اپنے لوگوں کو کنٹرول کرلیں تو کوئی ملک کچھ نہیں کرسکتا:میرحاصل بزنجو
اگر ہم اپنے لوگوں کو کنٹرول کرلیں تو کوئی ملک کچھ نہیں کرسکتا:میرحاصل بزنجو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)میرحاصل بزنجو نے کہا ہے کہ اگر ہم اپنے لوگوں کو کنٹرول کرلیں تو کوئی ملک کچھ نہیں کرسکتا،بیروزگاری کی وجہ سے کوئی خودکش بمبار نہیں بنتاہے۔
جیو نیوز کیمطابق نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ اسپتال میں وکلاجمع ہوئے تو حملہ کردیا گیا،حملہ آوروں نے خاص منصوبہ بندی کے تحت پہلے بار کے صدر کو نشانہ بنایا،پیسے انکے،حکمت عملی انکی ، لوگ ہمارے ہی استعمال ہوتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ”را کررہا ہے یا موساد کررہا ہے “لیکن آلہ کار ہمارے لوگ ہیں،ہمیں انکامکروہ چہرہ اپنے لوگوں کے سامنے لانا ہوگا،بلیم گیم کے بجائے ان تک پہنچناہوگاجنہیں ”را “یا ”موساد“استعمال کرتے ہیں،اس میں بھی دورائے نہیں ”را“،دیگرانٹیلی جنس ادارے ملوث ہوسکتے ہیں ، بلوچستان میں انڈین ایجنسی آپریٹ کررہی ہے،بیروزگاری کی وجہ سے کوئی خودکش بمبار نہیں بنتا،ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ٹارگٹڈ آپریشن بہت پہلے سے چل رہا ہے،محمدخان اچکزئی کے بیان پررد عمل نہیں دوں گا۔

مزید :

قومی -