چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی زیرصدارت سیکیورٹی انتظامات پراہم اجلاس،سائلین کے شناختی کارڈکے بغیرداخلے پرپابندی عائد

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی زیرصدارت سیکیورٹی انتظامات پراہم اجلاس،سائلین کے ...
چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی زیرصدارت سیکیورٹی انتظامات پراہم اجلاس،سائلین کے شناختی کارڈکے بغیرداخلے پرپابندی عائد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ نے کہاہے کہ نظام عدل سنگین حملے کی زد میں ہے ،وکلاءاور ججز کو گمنام دشمن کیخلاف کھڑے ہوناہے ۔

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی زیرصدارت سیکیورٹی انتظامات پراہم اجلاس ہوا جس میں آئی جی پنجاب،ہوم سیکریٹری سمیت دیگرافسروں نے شرکت کی ،اجلاس میں ہائیکورٹ سمیت پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا گیا ، پنجاب کی عدالتوں میں سائلین کے شناختی کارڈکے بغیرداخلے پرپابندی عائد کر نے کافیصلہ کیا گیاہے جبکہ لاہورہائیکورٹ اورپنجاب کی عدالتوں میں وکلا کی چیکنگ بھی لازمی قرار دی گئی ہے ۔رجسٹرار کی سربراہی میں سیکیورٹی انتظامات سے متعلق کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ،کمیٹی میں ایس پیز اور بار کے صدر اور سیکریٹری شریک ہوں گے ۔

مزید : قومی