کوئٹہ کے سول ہسپتال میں بم دھماکے کیخلاف مذمتی قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

کوئٹہ کے سول ہسپتال میں بم دھماکے کیخلاف مذمتی قرار داد پنجاب اسمبلی ...
کوئٹہ کے سول ہسپتال میں بم دھماکے کیخلاف مذمتی قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کوئٹہ کے سول ہسپتال میں بم دھماکے کے خلاف مذمتی قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی ۔

قرار داد میں افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بم دھماکے میں جاں بحق افراد کی مغفرت اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا اور واقعے میں ملوث عناصر کو جلد کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔مذمتی قرار داد میں کہا گیا کہ جنگ کے دوران بھی ہسپتالوں پر حملوں کی سختی کے ساتھ ممانعت ہے مگر پاکستان دشمن عناصر نے اس غیر انسانی حرکت کے ذریعے مریضوں کا علان کرنے والے مسیحاؤں سمیت وکلاء اور عام شہریوں کو نقصا ن پہنچا کر اپنی بربریت کا ثبوت دیا ہے ۔پنجاب اسمبلی کا ایوان واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے قانون نافذ کرنیو الے اداروں سے اس بم دھماکے میں ملوث افراد کی جلد گرفتاری اور قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کرتا ہے ۔

مزید : لاہور