کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم پر وزیر اعظم کا بانکی مون کو خط،اقوام متحدہ کشمیر پر اپنی قرار دادوں کے مطابق عمل درآمد کرائے :نواز شریف

کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم پر وزیر اعظم کا بانکی مون کو خط،اقوام متحدہ ...
کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم پر وزیر اعظم کا بانکی مون کو خط،اقوام متحدہ کشمیر پر اپنی قرار دادوں کے مطابق عمل درآمد کرائے :نواز شریف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم نواز شریف نے مقبوضہ کشمیر میںبھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کو خط لکھ دیا ۔نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق خط میں وزیر اعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر پر اپنی قرار دادوں کے مطابق عملد ر آمد کرائے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیر ی عوام کو حق خود ارادیت دی جانی چاہیے ۔وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو بھی خط تحریر کیا جس میںنہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھائی گئی ۔نواز شریف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکا جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ پیلٹ گن سے کئی کشمیریوں کو نابینا کردیا گیا ،بھارتی فوج کے کشمیریوں پر مظالم نا قابل قبول ہیں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں