شہر قائد میں رینجرز کی کارروائی ،ناظم آباد سے اسلحے کی کھیپ برآمد

شہر قائد میں رینجرز کی کارروائی ،ناظم آباد سے اسلحے کی کھیپ برآمد
شہر قائد میں رینجرز کی کارروائی ،ناظم آباد سے اسلحے کی کھیپ برآمد

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں رینجرز نے کارروائی کر کے اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمدکر لیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے ناظم آباد میں رینجرز نے کارروائی کر کے ایک مکان کے زیر زمین سے اسلحے کے 27بکسے برآمد کر لیے ۔ان کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے اسلحے میں روسی ساختہ 12600راونڈز اور 2600گولیاں بھی برآمد ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کارروائی پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کی گئی ۔ترجمان رینجرز نے کہا کہ برآمد ہونے والا اسلحہ شہر میںبد امنی اور ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہونا تھا ۔

مزید : کراچی