سابق صدر سپریم کورٹ بارعلی احمد کرد سانحہ کوئٹہ کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے

سابق صدر سپریم کورٹ بارعلی احمد کرد سانحہ کوئٹہ کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے
سابق صدر سپریم کورٹ بارعلی احمد کرد سانحہ کوئٹہ کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)علی احمد کرد سانحہ کوئٹہ کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر سپریم کورٹ بار علی احمد کرد شہید ساتھیوں کے ذکر پر آبدیدہ ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کو تحفظ دیتے ہیں،ہمیں کون تحفظ دے گا؟کل بڑے بڑے لوگوں کو شہید کردیا گیا،بتایا جائے کہ تحفظ کا حق ریاست صرف وزراءاور بڑے لوگوں کو کیوں دیتی ہے۔کل میں جس وکیل کا نام لیتا کہتے وہ شہید ہوگیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کوئٹہ آئے اور فوٹو سیشن کروا کر چلے گئے ہم سے تعزیت تک نہیں کی گئی-

مزید : قومی