سعودی عرب کے صحرا میں دنیا کی قدیم ترین ایسی چیز دریافت کہ دنیا بھر کے ماہرین دنگ رہ گئے، ایسا کیا تھا؟ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی

سعودی عرب کے صحرا میں دنیا کی قدیم ترین ایسی چیز دریافت کہ دنیا بھر کے ماہرین ...
سعودی عرب کے صحرا میں دنیا کی قدیم ترین ایسی چیز دریافت کہ دنیا بھر کے ماہرین دنگ رہ گئے، ایسا کیا تھا؟ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ماہرین آثار قدیمہ اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی ایک ٹیم نے تبوک کے صحرا میں تقریباً ایک لاکھ سال قبل کے دور کے انسان کی ہڈی دریافت کر کے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔
عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق صحرائے نفود میں واقع تائما نخلستان میں دریافت ہونے والی ہڈی تقریباً 90 ہزار سال قبل اس خطے میں بسنے والے کسی انسان کے ہاتھ کی انگلی کی ہڈی ہے۔ سعودی کمیشن فار ٹورازم اینڈ نیشنل ہیریٹیج کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ ہڈی جزیرہ نما عرب میں دریافت ہونے والی انسانی باقیات میں سے قدیم ترین ہے۔

دنیا سے باہر ایک ستارے پر پراسرار حرکت دیکھ کر سائنسدان بھی چکرا گئے
اہم دریافت کے لئے جاری کام میں سعودی ماہرین آثار قدیمہ کے علاوہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدان، کنگ سعود یونیورسٹی، کنگ عبدالعزیز سٹی فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سعودی جیالوجیکل سروے، یونیورسٹی آف ہائل اور سعودی تیل کمپنی ارامکو کے ماہرین نے بھی حصہ لیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دریافت ظاہر کرتی ہے کہ صحرائے نفود میں قدیم ترین انسانی تہذیب کی مزید باقیات دریافت ہونے کا امکان روشن ہے اور تحقیقاتی ٹیمیں اس سلسلے میں جلد ہی مزید کام کا آغاز کردیں گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -