ایئرچیف مارشل سہیل امان کی آمد پر سری لنکا کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آرنر پیش کیا :ترجمان پاک فضائیہ

ایئرچیف مارشل سہیل امان کی آمد پر سری لنکا کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آرنر ...
ایئرچیف مارشل سہیل امان کی آمد پر سری لنکا کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آرنر پیش کیا :ترجمان پاک فضائیہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان پاک فضائیہ نے کہاہے کہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کی سری لنکا آمد پر چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آرنرپیش کیا جبکہ ایئرچیف کا سری لنکن فضائی ہیڈکواٹر پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایئر چیف نے سری لنکن صدر ،وزیراعظم ،دفاعی حکام ،سروسز چیف سے ملاقاتیں کیں ،جس دوران دوطرفہ امور ،دفاعی تعلقات مستحکم کرنے پر گفتگو کی گئی ۔سری لنکا کے صدر کا کہناتھا کہ پاکستان آرمی اور فضائیہ کا دہشتگردی کیخلاف کردار لازوال ہے ،دہشتگردی کیخلاف پاکستانی عزم جرات مندانہ ہے ۔ترجمان پاک فضائیہ کا کہناتھا کہ ایئرچیف نے دفاعی شعبے ،تربیت اور امور ہوابازی میں تعاون کی پیشکش کی ہے ۔پاکستان سری لنکن فضائیہ کو تربیت ،ہوابازی کے شعبوں میں مدد دیگا ۔واضح رہے کہ سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل سہیل امان دو روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچ گئے ہیں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں