وہ ملک جو اب کسی بھی لمحے ایٹمی دھماکہ کرسکتا ہے، متعدد ملکوں نے اپنی فوجوں کو تیار رہنے کا حکم دے دیا، سنگین خطرہ پیداہوگیا

وہ ملک جو اب کسی بھی لمحے ایٹمی دھماکہ کرسکتا ہے، متعدد ملکوں نے اپنی فوجوں ...
وہ ملک جو اب کسی بھی لمحے ایٹمی دھماکہ کرسکتا ہے، متعدد ملکوں نے اپنی فوجوں کو تیار رہنے کا حکم دے دیا، سنگین خطرہ پیداہوگیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ٹوکیو (نیوز ڈیسک) شمالی کوریا کی دھمکیاں اب ایک خوفناک ترین خطرے میں بدل گئی ہیں اور جاپانی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کسی بھی وقت ایٹمی دھمکاکا کر سکتا ہے، جس کے بعد جاپانی فوج کے علاوہ خطے کے دیگر ممالک کی افواج کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور ممکنہ حالات سے نمٹنے کے لئے تیاریاں کی جارہی ہیں۔

’چین اپنی اوقات سے باہر ہورہا ہے‘ ایک ایسے ملک نے دھماکے دار بیان دے دیا کہ دنیا کا امن خطرے میں پڑگیا، کونسا ملک ہے؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق جاپان کی پہلی خاتون وزیر دفاع تومومی اناتا کی جانب سے فوج کو ہائی الرٹ کے حکم کے بعد پورے ملک میں میزائل شکن یونٹ متحرک ہوگئے ہیں اور جاپانی افق کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے کیونکہ شمالی کوریا کی جانب سے کسی بھی وقت دھماکے کا خطرہ آخری حدوں کو پہنچ چکا ہے۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان کو ایک عرصے سے دھمکیاں دی جارہی تھیں مگر یہ پہلا موقع ہے کہ خطرہ اس حد تک بڑھ گیا ہے کہ جاپان نے پورے ملک میں ہائی الرٹ کا نفاذ کردیا ہے، جبکہ دیگر کئی ممالک کی افواج کو بھی تیار رہنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی