’اب اس شعبے سے تمام غیر ملکیوں کو نکالیں گے‘ موبائل کے بعد سعودی عرب نے ایک اور بڑے شعبے پر چھریاں چلانے کا فیصلہ کرلیا، ہزاروں پڑھے لکھے پاکستانیوں کا روزگار خطرے میں!
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں متعدد شعبہ جات میں سے غیر ملکیوں کو نکالنے کا کام تیزی سے جاری ہے اور اب یہ تشویشناک انکشاف سامنے آ گیا ہے کہ صحت کے شعبے سے بھی تمام غیر ملکیوں کو نکال باہر کرنے کا فیصلہ ہوگیا ہے تاکہ اس شعبے کی تمام ملازمتیں بھی سعودی شہریوں کے حوالے کی جاسکیں۔
’’اب سعودی عرب میں مقیم غیرملکی اس سے زیادہ رقم واپس اپنے ملک نہیں بھجوا سکیں گے‘‘انتہائی تشویشناک خبر آ گئی
عرب نیوز نے اخبار الاقتصادیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزارت محنت نے وزارت صحت کے ساتھ ایک مشترکہ کمیٹی بنادی ہے جو صحت کے شعبے سے تمام غیر ملکیوں کو نکالنے کا منصوبہ ترتیب دے گی۔ فارماسوٹیکل کے شعبے سے غیر ملکیوں کو نکالنے کی اطلاعات پہلے ہی سامنے آچکی تھیں مگر اب یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ یہ منصوبہ صرف فارماسوٹیکل کے شعبے تک محدود نہیں ہو گا بلکہ محکمہ صحت کی تمام ملازمتیں سعودی شہریوں کے حوالے کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر سے غیر ملکیوں کو نکالنے کا کام پہلے ہی شروع ہوچکا ہے، آٹو موبیل سیکٹر سے تمام غیر ملکیوں کو نکالنے کا کام 2017ءکی پہلی ششماہی کے دوران مکمل کیا جائے گا، جبکہ محکمہ صحت سے غیر ملکیوں کو نکالنے کا فیصلہ اب سامنے آگیا ہے، اور یہ اطلاعات بھی ہیں کہ متعدد دیگر شعبوں سے بھی غیر ملکیوں کو نکالنے کا جائزہ لیا جارہا ہے۔