دبئی میں سب سے زیادہ تنخواہ کونسے کام کرنے والوں کو ملتی ہے؟ آپ بھی جانئے، اگر یہ کام کرسکتے ہیں تو موقع سے فائدہ اٹھائیں

دبئی میں سب سے زیادہ تنخواہ کونسے کام کرنے والوں کو ملتی ہے؟ آپ بھی جانئے، ...
دبئی میں سب سے زیادہ تنخواہ کونسے کام کرنے والوں کو ملتی ہے؟ آپ بھی جانئے، اگر یہ کام کرسکتے ہیں تو موقع سے فائدہ اٹھائیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ دبئی میں زیادہ سے زیادہ تنخواہ والی ملازمت کے حصول کی کوشش کررہے ہیں تو اس کوشش میں کامیابی کے لئے آپ کو درست شعبے کے متعلق ضرور معلوم ہونا چاہئیے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ 20 ہزار درہم(تقریباً 5لاکھ 70 ہزار پاکستانی روپے) سے زائد تنخواہ والی ملازمت کی تمنا رکھتے ہیں تو پھر آپ کو ہول سیل، مینوفیکچرنگ، کنسٹرکشن اینڈ پبلک ایڈمنسٹریشن سیکٹر کا رخ کرنا ہوگا، کیونکہ ان شعبوں میں 20 ہزار درہم سے زائد تنخواہ وصول کرنے والے ملازمین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

رئیل سٹیٹ انفارمیشن کمپنی ریڈین کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ بالا شعبوں میں ملازمت حاصل کرنے والوں کے لئے اچھی تنخواہ پانے کا امکان سب سے زیادہ ہے۔ ان شعبوں کے علاوہ ٹرانسپورٹیشن اینڈ سٹوریج، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن اور ایجوکیشن کو بھی اچھے شعبے قرار دیا گیا ہے۔

مزید : عرب دنیا