پاکستانی نوجوان کو ملازم رکھنا عرب خاندان کیلئے زندگی کا بھیانک ترین خواب بن گیا، ملازمت چھوڑنے کے بعد بھی گھر والوں کو کس شرمناک ترین حرکت کا نشانہ بناتا رہا؟ جان کر آپ کے بھی پیروں تلے زمین نکل جائے گی

پاکستانی نوجوان کو ملازم رکھنا عرب خاندان کیلئے زندگی کا بھیانک ترین خواب بن ...
پاکستانی نوجوان کو ملازم رکھنا عرب خاندان کیلئے زندگی کا بھیانک ترین خواب بن گیا، ملازمت چھوڑنے کے بعد بھی گھر والوں کو کس شرمناک ترین حرکت کا نشانہ بناتا رہا؟ جان کر آپ کے بھی پیروں تلے زمین نکل جائے گی

  

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) روزی کمانے کیلئے متحدہ عرب امارات جانیوالے ایک پاکستانی ڈرائیور نے جنسی درندے کا روپ دھار لیا اور سابقہ مالک کے 13 سالہ بیٹے کو کئی ماہ تک ہوس کا نشانہ بناتا رہا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایک اماراتی شخص کی جانب سے پولیس کو اطلاع دی گئی کہ اس نے اپنے بیٹے کے موبائل فون پر اپنے سابقہ ڈرائیور کا ایک ایسا واٹس ایپ میسج دیکھا ہے کہ جس نے اسے ہلا کر رکھ دیا۔ اس شخص نے پولیس کو بتایا کہ وہ اردن میں کام کرتا تھا اور چھٹیاں گزارنے متحدہ عرب امارات آیا تھا کہ دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ان کے بیٹے کو ایک کال موصول ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان نوعمر بیٹا یہ کال سننے کیلئے کچھ فاصلے پر چلا گیا اور واپس آکر بتایا کہ اس کے دوست کی کال تھی ، لیکن اس کے چہرے پر شرمندگی کے آثار نظر آرہے تھے۔ یہ دیکھ کر انہوں نے بیٹے کا موبائل فون لے لیا اور اسی دوران ایک واٹس ایپ وائس میسج موصول ہوا جس میں کوئی شخص ٹوٹی پھوٹی انگلش میں ان کے بیٹے سے انتہائی قابل اعتراض باتیں کہہ رہا تھا۔ انہوں نے فون کی مزید تلاشی لی تو پتہ چلا کہ ان کا سابقہ ڈرائیور طویل عرصے سے ان کے بیٹے کے ساتھ تعلق رکھے ہوا تھا اور اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنا رہا تھا۔

سعودی عرب میں ایک ایسے شخص کا سرقلم کرنے کی تیاریاں مکمل کہ مغربی دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا

لڑکے نے انکشاف کیا کہ ڈرائیور اسے اور اس کے دوستوں کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر مختلف جگہوں پر لے جاتا تھا۔ وہ انہیں سگریٹ بھی خرید کر دیتا تھا اور جب بھی وہ ڈرائیور کے ساتھ اکیلا ہوتا تو وہ اسے اپنی ہوس کا نشانہ بناتا تھا۔ لڑکے نے مزید بتایا کہ ڈرائیور نے اس کے ساتھ بے حیائی کی تصاویر اور ویڈیوز بھی بنا رکھی تھیں اور دھمکی دیتا تھا کہ اگر کسی کو بتایا تو وہ اس کی تصاویر اور ویڈیوز سب کو دکھا دے گا۔ پولیس نے 26 سالہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ لڑکے کے طبی ملاحظے سے اس کے ساتھ زیادتی کے ثبوت بھی مل گئے ہیں۔ ملزم کے خلاف عدالتی کاروائی جاری ہے جبکہ اگلی سماعت 25 اگست کو ہو گی ۔

مزید : عرب دنیا