وہ وقت جب گوہر رشید خاتون سے تھپڑ کھانے سے بال بال بچ گئے

وہ وقت جب گوہر رشید خاتون سے تھپڑ کھانے سے بال بال بچ گئے
وہ وقت جب گوہر رشید خاتون سے تھپڑ کھانے سے بال بال بچ گئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ہم ٹی وی کے انتہائی معروف ڈرامہ سیریل ’من مائل ‘اس وقت انتہائی درجہ پر عوام میں مقبول ہو چکاہے ،اکثر اوقات اداکار ڈراموں میں کردا ر کے ناموںسے ہی عوام میں مشہور ہو جاتے ہیں اور شائقین بھی انہیں اصل حقیقت میں اسی قسم کا انسان سمجھنے لگتے ہیں ،ایسا ہی کچھ ’من مائل ‘میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے گوہر رشید کے ساتھ ہوا ،وہ اپنے کردار میں اس قدر سماءگئے ہیں کہ اب لوگوں انہیں ڈرامے کے کردار ’میکائل‘کے نام سے ہی جانتے ہیں ۔

بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے گوہر رشید نے اپنے ساتھ سینما ہاﺅ س میں پیش آنے والے واقعے سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ انہیں ڈرامے کے کردار کے باعث چار خواتین نے حراساں کیا جس پر وہ دنگ رہ گئے تھے ۔ان کا کہناتھاکہ وہ اپنے چند دوستوں کے ہمراہ سینما میں گئے تو وہاں قریب ہی کچھ بوڑھی خواتین کھڑی تھیں ،ان میں سے ایک میرے پاس آئی اور اس نے پوچھا کہ آپ ’میکائل ‘ہیں نا؟جس پر میں نے جواب دیا کہ ’ہاں میں وہی ہوں ‘اس خاتون نے سنجیدہ انداز میں کہا کہ ’آپ بہت برے ہیں‘،اتنی دیر میں دوسری خاتون آگے بڑھی اور کہا کہ ’آپ یہاں سے چلیں جائیں ورنہ ہم آپ کو ’تھپڑ‘مار دیں گے ‘۔گوہر رشید نے مضحکہ انداز میں کہا شائد اگر میں وہاں کچھ لمحات مزید کھڑا ہو جاتا تو  وہ خاتون مجھے تھپڑ مار ہی دیتی ۔

گوہر رشید نے اپنے چاہنے والوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ان کی شخصیت کے بارے میں وہ ڈرامے میں کردار کے حوالے سے اندازہ نہ لگایا کریں جبکہ وہ حقیقت میں اس کے بالکل برعکس ہوتے ہیں ۔

واضح رہے کہ گوہر رشید ’من مائل ‘میں ’میکائل ‘کا کر دار ادا کر رہے ہیں،جو کہ ڈرامے میں ایک انتہائی بگڑا ہوا اور بدتمیزانسان ہے اور اسے اپنے بیوی اور بچوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے ۔

مزید : تفریح