سانحہ کوئٹہ:پنجاب بار کونسل نے بھی وکلاکی سیکیورٹی کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی

سانحہ کوئٹہ:پنجاب بار کونسل نے بھی وکلاکی سیکیورٹی کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل ...
سانحہ کوئٹہ:پنجاب بار کونسل نے بھی وکلاکی سیکیورٹی کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)سانحہ کوئٹہ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے پنجاب بار کونسل میں وکلااور عدالتوں کی سکیورٹی سے متعلق اجلاس منعقدہوا، اجلاس میں 5ممبروں پر مشتمل سکیورٹی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔پنجاب بار کونسل میں وائس چیئرمین چودھری محمد حسین نے ہنگامی اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں ممبر پنجاب بار جمیل اصغر بھٹی، منیر حسین بھٹی اور رفیق جٹھول سمیت پنجاب بار کے دیگر ممبران نے شرکت کی، اجلاس میں سانحہ کوٹہ کے شہداکے لئے فاتحہ خوانی کی گئی، اجلاس میں وکلااور عدالتوں کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کے لئے جمیل اصغر بھٹی، منیر حسین بھٹی، عبدالصمد خان بسریا، شاہنواز اسماعیل اور ملک سرود پر مشتمل 5رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو سیکیورٹی کے معاملات پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور آئی جی پولیس سے ملاقات کرے گی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی، اجلاس میں پنجاب بار کونسل کی طرف سے مطالبہ کیا گیا کہ سانحہ کوئٹہ کے شہداکے لواحقین کو ایک کروڑ فی کس مالی امداد دی جائے اور ان کے لواحقین کو سرکاری ملازمتیں بھی دی جائیں۔

مزید :

لاہور -