اراکان قومی اسمبلی کو غدار کہنے پر ایاز صادق نے نوٹس لے لیا ،ٹی وی چینلز کیخلاف پیمرا کو شکایت درج کروا دی

اراکان قومی اسمبلی کو غدار کہنے پر ایاز صادق نے نوٹس لے لیا ،ٹی وی چینلز ...
اراکان قومی اسمبلی کو غدار کہنے پر ایاز صادق نے نوٹس لے لیا ،ٹی وی چینلز کیخلاف پیمرا کو شکایت درج کروا دی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پاکستانی ارکان اسمبلی کو غدار کہنے پر نوٹس لیتے ہوئے چینلز کیخلاف پیمرا سے کاروائی کرنے اور رپوٹ پیش کرنے کا حکم دیدیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ارکان اسمبلی کیخلاف نازیبا کلمات کہنے پر پیمرا کو شکایت درج کروا دی ہے ،شکایت میں ایاز صادق نے اس کام میں ملوث ،چینلز ،اینکرز اور تبصرہ نگاروں کیخلاف کاروائی کا کہاہے ،سپیکر کا کہناتھا کہ ارکان پارلیمنٹ کو ٹی وی چینلز پر غدار قرار دینا یا دلوانا آئین کیخلاف ورزی ہے ،ایسی بہتان تراشی کا حق کسی چینل ،اینکر یا تبصرہ نگار کو نہیں ہے انہوں نے اپنی شکایت میں کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کو غدار قرار دینا یا دولانا پارلیمنٹ کی بھی توہین ہے ۔دوسری جانب پیمرا نے تصدیق کی ہے کہ انہیں سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے ٹی وی چینلز کیخلا ف شکایت موصول ہو گئی ہے ۔

مزید : قومی