شہدائے کوئٹہ کے احترام میں 16 اگست کا احتجاج 20 اگست تک موخر کر دیا،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پنجاب میں ضرب عضب کا آغاز کیا جائے:ڈاکٹر طاہر القادری

شہدائے کوئٹہ کے احترام میں 16 اگست کا احتجاج 20 اگست تک موخر کر دیا،دہشت گردی ...
 شہدائے کوئٹہ کے احترام میں 16 اگست کا احتجاج 20 اگست تک موخر کر دیا،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پنجاب میں ضرب عضب کا آغاز کیا جائے:ڈاکٹر طاہر القادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے شہدائے کوئٹہ کے احترام میں’’ تحریک قصاص ‘‘کے سلسلے میں 16 اگست کے ملک گیر احتجاج کو 20 اگست تک موخر کر دیا ،وزیراعظم نے اپنے منہ کو تالا لگا رکھا ہے،وہ آخر دہشت گردی میں ملوث گروہوں ،ممالک اور افراد کے بارے میں منہ کیوں نہیں کھولتے ؟ ہ ملک سے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں اور سہولت کاروں کے خاتمے کیلئے پنجاب میں ضرب عضب کا آغاز کیا جائے۔

لاہور میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ کوئٹہ کے قومی سانحہ پر ہر آنکھ اشکبار ہے، ہمارے دل آج اسی طرح رنجیدہ ہیں جس طرح 17 جون کے سانحہ ماڈل ٹاؤن،سانحہ اے پی ایس، سانحہ بلدیہ فیکٹری، سانحہ 12 مئی، سانحہ گلشن اقبال سمیت دہشت گردی کے جملہ سانحات پر تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی ،خوشحالی کیلئے ہم نے اپنے سیاسی مخالفوں کو بھی قومی ایکشن پلان پر اپنی غیر مشروط حمایت کا یقین دلایا تھامگر 17 ماہ گزر جانے کے بعد بھی سول اداروں نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کر کے ناقابل معافی جرم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ پر حکمران جماعت کے وزیراعلیٰ کا موقف کچھ اور جبکہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ان کے اتحادیوں کی گفتگو کچھ اور جبکہ اس سارے سانحہ پر دہشت گردی میں ملوث عناصر کے حوالے سے وزیراعظم نے اپنے منہ کو تالا لگا رکھا ہے،وہ آخر دہشت گردی میں ملوث گروہوں ،ممالک اور افراد کے بارے میں منہ کیوں نہیں کھولتے؟سیاسی قیادت دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ میں مصلحتوں کا شکار رہی تو بہت بڑا نقصان ہو جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو بتایا جائے 17 ماہ میں قومی ایکشن پلان کی پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعظم نے اپنی زیر صدارت کتنے اجلاس منعقد کیے اور کتنی بار اس پر پارلیمنٹ اور کابینہ میں بحث ہوئی؟اقتصادی راہداری منصوبہ کے راستے میں غیر آباد جگہوں پر کن کے پیسے سے مساجد اور مدارس تعمیر ہورہے ہیں جہاں آبادی نہیں ہے وہاں مساجد اور مدارس کن نمازیوں کیلئے کس کے پیسے سے تعمیر ہورہے ہیں؟قومی سلامتی کے ادارے اس کا نوٹس لیں۔

انہوں نے کہا کہ فوج اور اس کے جوانوں نے اپنے حصے کے 98فیصد کام کو مکمل کیا مگر سول حکومت کی کارکردگی اس حوالے سے صفر ہے،ہمارا فوج اور رینجرز سے سوال ہے کہ دہشت گردوں کی نرسری صوبہ پنجاب میں آپریشن کی راہ میں کون سا امر مانع ہے؟انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک سے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں اور سہولت کاروں کے خاتمے کیلئے پنجاب میں ضرب عضب کا آغاز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب سے چھوٹو اور بگو گینگ پکڑے جارہےہیں،خطرناک دہشت گردوں کو پولیس مقابلوں میں مار کر اصل سرپرستوں کو تحفظ دیا جارہا ہے۔انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ دہشت گردوں نے کوئٹہ میں وکلاء ،صحافیوں ،مریضوں ،ان کے لواحقین کو شہید کیامگر حکمران لفظوں کے مذمتی بیانات سے باہر نکلنے کو تیار نہیں ہیں۔

مزید :

قومی -