قوم کی دعائیں پاک فوج کے ساتھ ہیں ،وزیر اعظم نے دو فوجی جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کردیا

قوم کی دعائیں پاک فوج کے ساتھ ہیں ،وزیر اعظم نے دو فوجی جوانوں کی شہادت پر ...
قوم کی دعائیں پاک فوج کے ساتھ ہیں ،وزیر اعظم نے دو فوجی جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ قوم کی دعائیں مسلح افواج کے ساتھ ہیں ،دہشت گردوں کو پاک سر زمین پر چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ۔باجوڑ میں بارودی سرنگ سے دو فوجی جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ حملے میں دو قیمتی جانوں کا نقصان ہوا ،ہم شہید اہلکاروں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ بزدلانہ حملے دہشت گردوں کی شکست خوردہ ہونے کی دلیل ہیں ۔

مزید : قومی