دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے لئے ہمارے درمیان بیٹھے وطن دشمن کا خاتمہ کرنا ہوگا، :رضاہارون

دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے لئے ہمارے درمیان بیٹھے وطن دشمن کا خاتمہ کرنا ...
دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے لئے ہمارے درمیان بیٹھے وطن دشمن کا خاتمہ کرنا ہوگا، :رضاہارون

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک سرزمین پارٹی کے سیکریٹری جنرل رضاہارون نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ پاکستان کی سا لمیت کو متاثر کرنے اور دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے،دہشت گردی گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے لئے ہمارے درمیان بیٹھے وطن دشمن کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق رضا ہارون کا کہنا تھا کہ پاکستان دشمن قوتوں نے  جشن آزادی کے دنوں میں دہشت گردی کا واقعہ کرکے یہ سمجھا تھا کہ پاکستانی قوم اس دہشت گردی کے واقعے سے خوفزدہ ہوکو خاموش ہوجائے گی لیکن ہم ان وطن دشمن عناصر کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ سانحہ کوئٹہ جس سے ہر پاکستانی کا دل دکھا ضرور ہے لیکن اس سانحہ کے بعد پاکستانی قوم کے اتحاد اور یکجہتی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں دہشت گردی گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے لئے ہمارے درمیان بیٹھے وطن دشمن کا خاتمہ کرنا ہوگا، حادثات قوموں کی تاریخ میں ہوتے ہیں اور ان کی وجہ سے قومیں اپنی صفحوں میں اتحاد اور یکجہتی پیدا کرتی ہیں اور اپنے دشمن کو اپنے عمل سے منہ توڑجواب دیتی ہیں ۔ر ضاہارون نے کہا کہ ہم زندہ قوم ہیں، اپنے دشمن کے ناپاک عزائم کے آگے نہیں جھکیں گے اور اس مرتبہ اپنے جشن آزادی کو اس عظیم الشان طریقے سے منایا جائے گا کہ تاریخ اس جشن آزادی کو یاد رکھے گی، اس سلسلے میں 12ا گست کو جشن آزادی کے سلسلے میں نکالی جانے والی ریلی میں کراچی کے تما م محب وطن لوگ شامل ہوکر اس ریلی کو کامیاب بنائیں۔

مزید : کراچی