سید خورشیدشاہ دبئی میں آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد کراچی واپس پہنچ گئے

سید خورشیدشاہ دبئی میں آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد کراچی واپس پہنچ گئے
سید خورشیدشاہ دبئی میں آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد کراچی واپس پہنچ گئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشیداحمدشاہ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے دبئی میں ملاقات کے بعد کراچی واپس پہنچ گئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سیدخورشید شاہ نے دبئی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال کے پیش نظر آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیاگیا ۔پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں سندھ کی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ پاناما لیکس ٹی اوآرز کے معاملے پر نئی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی،ملاقات میں سائبرکرائم بل کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، سائبرکرائم بل پربدھ کو پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بھی غور کیا جائے گا۔

مزید : کراچی