کوئٹہ میں دھماکہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان جماعت الاحرار نے کیا :نجی ٹی وی

کوئٹہ میں دھماکہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان جماعت الاحرار نے کیا :نجی ...
کوئٹہ میں دھماکہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان جماعت الاحرار نے کیا :نجی ٹی وی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی چینل جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ کوئٹہ کے سول ہسپتال میں دھماکہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان جماعت الاحرار نے کیاہے ۔

سانحہ کوئٹہ  کی مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی نے کہاہے کہ کوئٹہ بم دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ،کوئٹہ میں دھماکہ کالعدم تنظیم جماعت الاحرار نے کروایاہے کالعدم تنظیم جماعت الحرار پہلے بھی کوئٹہ میں دہشتگردی کے بڑے واقعات میں ملوث رہی ہے ،جماعت الاحرار کو مقامی طور پر کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کی مدد حاصل ہوتی ہے ۔ کوئٹہ بم دھماکے کی ذمہ داری اس سے قبل کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی اور داعش کی خراسان شاخ نے قبول کی تھی جبکہ کالعدم تنظیم داعش کی جانب سے حیرت انگیز طور پر تین زبانوں میں دھماکے کی ذمہ داری قبول کی گئی  ،پہلے کالعدم تنظیم داعش کی نیوز ایجنسی اعماق اور پھر داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ۔

مزید :

قومی -