بھارتی ریاست مانی پور کی اروم شرمیلا نے 16سالہ بھوک ہڑتال ختم کردی،سیاسی جدوجہد کا اعلان،وزیراعلیٰ بننے کی خواہش

بھارتی ریاست مانی پور کی اروم شرمیلا نے 16سالہ بھوک ہڑتال ختم کردی،سیاسی ...
بھارتی ریاست مانی پور کی اروم شرمیلا نے 16سالہ بھوک ہڑتال ختم کردی،سیاسی جدوجہد کا اعلان،وزیراعلیٰ بننے کی خواہش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)مانی پور میں تعینات بھارتی فورسز کے کالے قانون افسپا کیخلاف 16سال تک بھوک ہڑتال کرنیوالی سماجی کارکن اروم شرمیلا نے بھوک ہڑتال ختم کردی ہے۔
بھارتی انگلش اخبار دی انڈین ایکسپریس کیمطابق مانی پور میں تعینات بھارتی فورسز کے کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاور ز ایکٹ ( افسپا )کیخلاف 16سال تک بھوک ہڑتال کرنیوالی سماجی کارکن اروم شرمیلا نے بھوک ہڑتال ختم کردی ہے۔مانی پور کی اروم شرمیلا نے نومبر 2000ءسے بھوک ہڑتال کررکھی تھی،ان کو 16سال سے زبردستی خوراک دے کر زندہ رکھا گیا ،اروم شرمیلانے بھوک ہڑتال ختم کرتے ہوئے مانی پور میں 2017ءمیں ہونیوالے الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور مانی پور کی وزیر اعلیٰ بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
شرمیلا نے سولہ سال قبل اس وقت بھوک ہڑتال شروع کی جب ان کو گرفتار کرکے جیل میں ڈالا گیا،تب سے وہ گرفتاری کی حالت میں ہیں اور ان کو ہسپتال میں بطور قیدی رکھا گیا اور زبردستی ڈرپس لگا کر خوراک دی جاتی رہی،اس عرصے کے دوران ان پر خودکشی کی کوشش کرنے مقدمات بھی درج کیے گئے۔
افسپا قانون 1958ءمیںبھارتی پارلیمنٹ نے پاس کیا،اس قانون کے تحت آرمڈ فورسز کے تحت خصوصی اختیارات دےے گئے جن کے تحت وارنٹ جاری کیے بغیر سیکیورٹی فورسز کسی بھی شخص کو گرفتار کرسکتی ہیں اور کسی کی جائیداد پر قبضہ کرسکتی ہیں۔مانی پور کی اروم شرمیلا کو بھی اسی قانون کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔