لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا بھارتی الزام سختی سے مسترد کرتے ہیں :دفتر خارجہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہاہے کہ پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر دراندازی کا بھارتی الزام مسترد کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہناتھا کہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا الزام سختی سے مسترد کرتے ہیں ،پاکستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا ،بھارتی الزام سے متعلق تفصیلات جمع کر رہے ہیں ۔