کوئٹہ دھماکہ ، 15 مشتبہ افراد گرفتار، سیکیورٹی اداروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائل فون سے بنی ویڈیو کی مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری

کوئٹہ دھماکہ ، 15 مشتبہ افراد گرفتار، سیکیورٹی اداروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور ...
کوئٹہ دھماکہ ، 15 مشتبہ افراد گرفتار، سیکیورٹی اداروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائل فون سے بنی ویڈیو کی مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کوئٹہ کے سول ہسپتال میں خود کش دھماکے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے میں لگے سیکیو رٹی کیمروں کی فوٹیج اور موبائل فون سے بنی ویڈیو کی مدد سے تحقیقات شروع کر دی ہے ، سول ہسپتال میں موجود مشکوک بچے سے متعلق بھی مختلف زاویوں سے تفتیش کی جا رہی ہے ، بچے کی حرکات سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائل فوٹیج کا ہر زاویے سے جائزہ لیا جا رہا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سول ہسپتال میں دھماکے سے قبل وکلاء کے درمیان موجود ایک بچے کوویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے جس کی حرکات کا مختلف زاویوں سے جائزہ لیاجارہا ہے ۔دوسری جانب ایف سی پولیس اور حساس اداروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر ایک درجن سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ خود کش دھماکے میں مدد دینے والے سہولت کاروں کی تلاش بھی جاری ہے ۔ بلال کاسی کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کے حلیے سے متعلق بھی عینی شاہدین سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔

مزید : کوئٹہ