جرائم پیشہ شخص کی تلاش میں پولیس نے اس کی تصویر فیس بک پر لگادی، تصویر دیکھتے ہی فوراً تھانے جاکر گرفتاری دے دی، آخر اس تصویر میں ایساکیا تھا کہ چور خود ہی پولیس کے پاس آگیا؟ جان کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے، ایسا واقعہ کبھی کسی نے نہ سنا

جرائم پیشہ شخص کی تلاش میں پولیس نے اس کی تصویر فیس بک پر لگادی، تصویر دیکھتے ...
جرائم پیشہ شخص کی تلاش میں پولیس نے اس کی تصویر فیس بک پر لگادی، تصویر دیکھتے ہی فوراً تھانے جاکر گرفتاری دے دی، آخر اس تصویر میں ایساکیا تھا کہ چور خود ہی پولیس کے پاس آگیا؟ جان کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے، ایسا واقعہ کبھی کسی نے نہ سنا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں پولیس نے ایک جرائم پیشہ شخص کی تلاش کے لیے اس کی ایک تصویر فیس بک پر پوسٹ کر دی اور یہ تصویر دیکھتے ہیں ملزم خود تھانے چلا گیا اور گرفتاری دے دی۔ ملزم نے ایسا کیوں کیا؟ اس کی وجہ جان کر آپ کے لیے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا کہ کوئی ایسے بھی کر سکتا ہے۔ویب سائٹ worldwideweirdnews.com برطانوی علاقے ساﺅتھ ویلز کی پولیس نے 35سالہ ملزم وینی ایسمونڈ کی جو تصویر فیس بک پر پوسٹ کی، اس میں وہ بہت بدصورت نظر آ رہا تھا۔ وہ چاہتا تھا کہ کسی بھی طرح پولیس یہ تصویر فیس بک سے ہٹا دے، چنانچہ اس کی ایک ہی صورت تھی کہ وہ جا کر گرفتاری دے دے۔اسی طرح ہی اس کی تصویر فیس بک سے ہٹ سکتی تھی،چنانچہ وہ خود تھانے گیا اور گرفتاری دے دی۔

آدمی نے اپنا سی سی ٹی وی کیمرہ دیکھا تو اپنا ہی ہمسایہ اس کے گھر کے پاس انتہائی شرمناک حرکت کرتے نظر آگیا، رنگے ہاتھوں پکڑا تو آگے سے اس نے ایسی وجہ بتادی کہ پولیس والے بھی بولنا بھول گئے

گرفتاری سے قبل ایسمونڈ نے فیس بک پر اس تصویر کے نیچے کمنٹس میں لکھا کہ ”ہاں یہ میں ہوں۔ یہ کوئی اچھی تصویر نہیں ہے۔ اگر آپ اسے ہٹا دیں تو آپ کی مہربانی ہو گی۔ جب تک میرا جرم ثابت نہیں ہو جاتا، تب تک آپ میری ایسی مجرموں جیسی تصویر نہیں لگا سکتے۔“ رپورٹ کے مطابق جب ایسمونڈ نے اپنے وکیل کے ذریعے گرفتاری دی تو پولیس نے اس کے خلاف ایک شخص پر حملے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا اور فیس بک سے اس کی تصویر ہٹا دی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس