دبئی میں مقیم شہری کے سر پر لاکھوں روپے کا قرضہ، لیکن ایک دن سوکر اُٹھا تو نہ صرف قرض ختم ہوچکا تھا بلکہ کروڑوں روپے کا مالک بھی بن چکا تھا، یہ کیسے ممکن ہے؟ جان کر آپ بھی کہیں گے قسمت ہو تو ایسی۔۔۔

دبئی میں مقیم شہری کے سر پر لاکھوں روپے کا قرضہ، لیکن ایک دن سوکر اُٹھا تو نہ ...
دبئی میں مقیم شہری کے سر پر لاکھوں روپے کا قرضہ، لیکن ایک دن سوکر اُٹھا تو نہ صرف قرض ختم ہوچکا تھا بلکہ کروڑوں روپے کا مالک بھی بن چکا تھا، یہ کیسے ممکن ہے؟ جان کر آپ بھی کہیں گے قسمت ہو تو ایسی۔۔۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں قرض کے بوجھ تلے ایک بھارتی شہری کی قسمت نے کیا خوب پلٹا کھایا ہے، کل تک بیچارہ قرض کی ادائیگی کیلئے مارا مارا پھرتا تھا اور آج لاٹری جیت کر 13لاکھ ڈالر (تقریباً 13کروڑ پاکستانی روپے) کا مالک بن گیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرشنام راجو تھوکا چیچو نامی بھارتی شہری کنسٹرکشن انڈسٹری میں کلرک کے طور پر کام کرتا ہے۔ قرضوں کے بوجھ تلے دبے اس شخص کی زندگی اس وقت اچانک بدل گئی جب ایک صبح اسے فون کے زریعے بتایا گیاکہ وہ ’بگ فائیو ٹکٹ ڈرا‘ لاٹری جیت گیا ہے۔مزید دلچسپ بات یہ ہوئی کہ لاٹری کا سب سے بڑا انعام اکیلے کرشنام نے ہی جیتا ہے۔ اس سے پہلے یہ انعام عموماً متعدد افراد کے درمیان تقسیم ہوتا رہا ہے۔

سعودی عرب میں شہری غیر ملکیوں میں وہ چیز ’بانٹتا‘ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جو سعودی حکومت کسی غیر ملکی کو بہت مشکل سے دیتی ہے

کرشنام نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ”میرے لئے لاٹری جیتنے کا اس سے اچھا موقع کوئی نہیں ہوسکتا تھا کیونکہ میں قرضوں کی ادائیگی کیلئے پریشان تھا اور تقریباً دیوالیہ ہوچکا تھا۔ گزشتہ تین سال سے میں اس لاٹری کا ٹکٹ خرید رہا تھا۔ جب مجھے لاٹری کی انتظامیہ نے جیتنے کی خبر سنائی تو سب سے پہلے میں نے بھارت میں اپنی ماں کو فون کرکے یہ خوشخبری سنائی۔ میں اس رقم سے بہت کچھ کرنا چاہتا ہوں لیکن مجھے سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ میں اپنے چار سالہ بیٹے کو ایک اچھی زندگی اور بہترین تعلیم کا تحفہ دے سکوں گا۔“

مزید : عرب دنیا