نواز شریف کی لاہورآمد، حساس اداروں نے جی ٹی روڈ پر موبائل فون سروس بند رکھنے کے لئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا

نواز شریف کی لاہورآمد، حساس اداروں نے جی ٹی روڈ پر موبائل فون سروس بند رکھنے ...
نواز شریف کی لاہورآمد، حساس اداروں نے جی ٹی روڈ پر موبائل فون سروس بند رکھنے کے لئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)حساس اداروں نے سابق نوازشریف کی لاہور آمد کے حوالے سے جی ٹی روڈ پر موبائل فون سروس بند رکھنے کے لئے خط لکھادیا ہے۔

نواز شریف ریلی، اسلام آباد ٹریفک پولیس نے خصوصی پلان جاری کردیا

نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق نوازشریف کی اسلام آباد پنجاب ہاؤس سے بذریعہ جی ٹی روڈ ریلی کی شکل میں لاہورآمد کے حوالے سے حساس اداروں نے وزارت داخلہ کو خط ارسال کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ سابق وزیراعظم کی ریلی سیکیورٹی رسک ہے،روٹ پر اضافی نفری تعینات کی جائے اور پورے جی ٹی روڈ پر ریلی کے دوران موبائل فون سروس منقطع رکھی جائے ۔ واضح رہے کہ نواز شریف نے پنجاب ہاؤس سے لاہور میں واقع اپنی رہائش گاہ جاتی امرہ جانے کیلئے جی ٹی روڈ کا انتخاب کیا ہے جبکہ ان کی فیملی کے دیگر افرادسرکاری طیارے کے ذریعے لاہور پہنچ چکے ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں