ہنڈا اٹلس کا رز پاکستان نے نئی سٹی بیسک گریڈ و اسپائر کا نیا ایڈیشن لانچ کردیا

ہنڈا اٹلس کا رز پاکستان نے نئی سٹی بیسک گریڈ و اسپائر کا نیا ایڈیشن لانچ ...
 ہنڈا اٹلس کا رز پاکستان نے نئی سٹی بیسک گریڈ و اسپائر کا نیا ایڈیشن لانچ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (بزنس رپورٹر) ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ نے نئے دلکش انٹیرئیر اورایکسٹیریئر فیچرز کے ساتھ ہنڈا سٹی بیسک گریڈ 2017ء اور ہنڈا سٹی اسپائر 2017ء کا نیا ایڈیشن لانچ کر دیا۔رائل پام لاہور میں ہونے والی اس رنگارنگ تقریب میں ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈکے پریذیڈنٹ اور سی ای او مسٹر ٹوئچی اشیاما، وائس پریذیڈنٹ مسٹر کینچی میٹسوؤ، وائس پریذیڈنٹ ہیومن ریسورس اینڈ ایڈمن مسٹر مقصود الرحمن رحمانی سمیت ڈیلروں اور میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ہنڈا اٹلس کارز(پاکستان) لمیٹڈ کے پریذیڈنٹ اور سی ای او مسٹر ٹوئچی اشیاما نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ’’مقامی آٹو موبائل مارکیٹ میں ہنڈا سٹی ہمارے لئے ایک ڈائنامک پروڈکٹ ہے۔ یہ کئی برسوں سے ہماری کاروباری توسیع کا ایک اہم حصہ رہی ہے۔ یہ پاکستان کی سب سے زیادہ پسندیدہ اور بااعتماد گاڑی ہے۔ ہنڈا کا ہر ماڈل ڈیزائن اور ٹیکنالوجی کے لحاظ سے اپنے کسٹمرز کی توقعات پر پورا اترا ہے۔ نمایاں ڈیزائن اور کئی ایڈوانس فیچرز کے ساتھ یہ ماڈلز سیگمنٹ میں اپنی پوزیشن کو بڑھاوا دیں گے۔ میں مستقبل میں ہنڈا کی تیز رفتار ترقی کے بارے میں انتہائی پر امید ہوں۔

جنرل منیجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ مسٹر سہیل نواز نے حاضر ین کو نئی 1.5Lسٹی بیسک گریڈ اور 1.5L اسپائر کے نئے انٹیریئر اور ایکسٹیریئر فیچر کے بارے میں بریفنگ دی۔ نئی ہنڈا سٹی اسپائر1.5L کے انٹیریئر کو شاندار اور جدید فیچرز سے آراستہ کیا گیا ہے جس میں خوشنما انٹیریئر وڈن پینل اور بیج(Beige) انٹیریئر کلر کے ساتھ بلیک کلر کی جاذب نظر سیٹوں کی دستیابی شامل ہے۔ نئے ماڈل کے ایکسیٹریئر کو بھی کروم فوگ کور، شارک فن انٹینا، کروم ڈورہینڈلز، الائے وہیلز کے ساتھ نئی شکل دی گئی ہے۔ مزید برآں موجودہ اربن ٹائٹینیم ، ٹیفٹا وائٹ، لیونر سلور مٹیلک، ماڈرن سٹیل مٹیلک اور کرسٹل بلیک پرل کے علاوہ نیا دیدہ زیب کارنیلین ریڈ بھی متعارف کروایا جارہا ہے۔ نئی ہنڈاسٹی بیسک گریڈ اور اسپائرSOCH,16 Valve 4-Cylinder,i -VTECکے ساتھ 1.5Lانجن میں دستیاب ہیں۔ یہ نئے ماڈل اینٹی لاک بریکنگ سسٹم(ABS)، بریک اسسٹ اور G-CON جیسے سیفٹی ٹیکنالوجی فیچرز سے لیس ہیں۔ نئی ہنڈاسٹی 2017بیسک گریڈ1.5L خوبصورت شارک فن انٹینا، کروم ڈور ہینڈلز، انٹیریئر کلر(بیج)، الائے وہیلز اور نئے ایکسٹیریئر کلر کار نیلین ریڈ سے آراستہ ہے۔ نئی ہنڈاسٹی 1.5Lمینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ 1,599,000روپے اور آٹو میٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ 1,739,000روپے، جبکہ 1.5L اسائپر مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ 1,729,000روپے اور آٹو میٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ 1,869,000روپے میں دستیاب ہوگی۔ نئی سٹی کی ڈلیوری کا آغاز 10اگست 2017ء سے ہوگا۔ نئی ہنڈا سٹی پاکستان میں ہنڈا کے سفر کا ایک اور اہم سنگ میل ہے۔ ہنڈا اٹلس کا رز( پاکستان) لمیٹڈ پائیداری اور بھروسہ مندی کی خصوصیات کے علاوہ ہمیشہ نئے ڈیزائن اور ٹیکنالوجی کیساتھ اپنے کسٹمرز کی زندگیوں میں حقیقی اور نمایاں تبدیلی لایا ہے۔

مزید :

کامرس -