گوادر نواب شاہ گیس پائپ لائن اور ایل این جی ٹرمینل منصوبہ رواں سال مکمل ہوگا

گوادر نواب شاہ گیس پائپ لائن اور ایل این جی ٹرمینل منصوبہ رواں سال مکمل ہوگا

 اسلام آباد (اے پی پی) گوادر نواب شاہ گیس پائپ لائن اور ایل این جی ٹرمینل منصوبہ رواں سال کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔ وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے ذرائع کے مطابق 700کلومیٹر طویل گیس پائپ لائن اور ایل این جی ٹرمینل دسمبر تک مکمل ہونے کاامکان ہے۔ 42انچ قطر کی پائپ لائن کے ساتھ 2کمپریسر سٹیشنز بھی قائم کئے جائیں گے جبکہ ایل این جی ٹرمینل میں 500ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی گنجائش ہوگی۔ یہ منصوبہ بناؤ، چلاؤ اور منقل کروکی بنیاد پر مکمل کیاجائے گا اور اس پر ڈیڑھ ارب ڈالر لاگت آئے گی۔ اگلے مرحلے میں پائپ لائن کو لاہور تک توسیع دی جائے گی جس پر 2ارب ڈالر لاگت کا تخمینہ ہے۔

مزید : کامرس