سی پیک معاشی ترقی کا بہترین منصوبہ ہے، پاکستانی سفیر جوہر سلیم

سی پیک معاشی ترقی کا بہترین منصوبہ ہے، پاکستانی سفیر جوہر سلیم

برلن (اے پی پی) جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر جوہر سلیم نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان میں معاشی ترقی کا ایک بہترین منصوبہ ہے ،پاکستان اس شعبے میں جرمنی کے تکنیکی مہارت اورپیشہ ورانہ تجربے سے فائدہ اٹھا سکتا ہے، افغانستان میں عدم استحکام نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی تجارتی ساکھ پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔ برلن میں میڈیا کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ دیوارِ برلن کے گرنے کے بعد یورپ سمیت دنیا بھر میں مختلف تبدیلیاں رونما ہوئیں تاہم بین الاقوامی معاملات میں کچھ چیزیں اپنی اہمیت اور اساسیت ہمیشہ برقرار رکھتی ہیں جیسا کہ افغانستان میں عدم استحکام کے پاکستان پر منفی اثرات اثرات ہیں لیکن اب پاکستان کے حالات تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

جس کی بنیادی وجہ دہشت گردی کے خلاف موثراقدامات، معاشی استحکام اور جمہوری عمل میں تسلسل ہے، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کو پذیرائی مل رہی ہے۔ پاکستانی معاشرہ کا ایک مثبت پہلو یہ ہے کہ اس کی بیشتر آبادی نوجوانواں پر مشتمل ہے۔ یہ نوجوان پاکستان میں معاشی اور سائنسی ترقی میں اہم کردار اداکر رہے ہیں۔ پاکستان نے جس دلیری سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے دنیا اس کی قائل ہے۔ پاکستان میں جی۔ ڈی۔ پی کی نمو، جمہوری روایات کا فروغ اور بیرونی سرمایا کاری کا بڑھتا ہو رجحان اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پاکستان صحیح سمت کی جانب گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان میں معاشی ترقی کا ایک بہترین منصوبہ ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ جرمنی اس منصوبے میں دلچسپی لے رہا ہے۔ سی پیک میں توانائی ایک اہم شعبہ ہے اور جرمنی متبادل توانائی کے شعبہ میں دنیا میں ورلڈ لیڈر کی حیثیت رکھتا ہے اور اس سلسلے میں جرمنی اپنا کردار ادا کرنے میں خصوصی دلچسپی رکھتا ہے۔ پاکستان میں تھر کے مقام پر دنیا کے کوئلے کے ساتواں بڑا ذخیرہ دریافت ہو اہے، ایسے ہی جرمنی بھی میں کوئلے کے ذخائر موجود ہیں جن سے وہ مستفید بھی ہوتے ہیں۔ پاکستان اس شعبے میں جرمنی کے تکنیکی مہارت اورپیشہ ورانہ تجربے سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔مجھے ذاتی طور پر جرمنی میں موجود کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں کا دورہ کر نے کا اتفاق ہوااس دوران یہاں توانائی کے شعبہ کے بہترین اداروں سے منسلک اہم شخصیات سے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو بھی ہوئی۔

مزید : کامرس