آبی ذخائر

آبی ذخائر

اسلام آباد (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر سے پانی کے اخراج و آمد کے حوالے سے تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ منگل کو جاری ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد289800کیوسک اور اخرج 260800 کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد48200 کیوسک اور اخراج48200 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد29500 کیوسک اور اخراج10000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد آمد 91300 کیوسک اور اخراج 68200 کیوسک رہا۔

۔تربیلا میں کم از کم آپریٹنگ لیول 1380فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1542.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ5.716 ملین ایکڑ فٹ ہے ۔ منگلا میں کم از کم آپریٹنگ لیول 1040فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1230.90فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.538 ملین ایکڑ فٹ ہے ۔

مزید : کامرس