بھارت نے شیل آئل کی 162 ذیلی کمپنیوں پر تجارتی پابندیاں عائد کر دیں

بھارت نے شیل آئل کی 162 ذیلی کمپنیوں پر تجارتی پابندیاں عائد کر دیں

ممبئی (اے پی پی) بھارت نے شیل آئل کی 162 ذیلی کمپنیوں پر تجارتی پابندیاں عائد کر دیں۔بھارتی ذرائع کے مطابق حکومت نے یہ اقدام بڑے پیمانے پر غیر قانونی آف شور ٹرانسفرز اور ٹیکس چوری کو روکنے کے تحت اٹھایا ہے۔بدھ کو بھارتی سیکیورٹیز ایکس چینج بورڈ (ایس ای بی آئی)کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق شیل آئل کی 162 ذیلی کمنیوں پر تجارتی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں

جن میں مہینے میں ایک مرتبہ متعلقہ کمپنیوں کے ساتھ تجارت محدود کرنے اور کمپنیوں کے پروموٹرز اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے شیئرز کی ٹریڈینگ کو معطل کرنا شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بیرون ملک بے ضابطہ منتقلیوں میں ملوث کمپنیوں کے خلاف باقاعدہ کارروائی کی جائے گی۔

مزید : کامرس