ایف پی سی سی آئی کا لیجا کے سابق صدر پر تشدد کی مذمت

ایف پی سی سی آئی کا لیجا کے سابق صدر پر تشدد کی مذمت

لاہور(کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)کے نائب صدر و ریجنل چےئرمین منظور الحق ملک نے لاہور اکنامک جرنلسٹزایسوسی ایشن (لیجا) کے سابق صدر وبول ٹی وی کے سینئر اینکرپرسن محمد سدھیر چوہدری پر گلبرگ کے علاقے میں دوران ڈیوٹی ہونے والے تشدد کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں پر ہونے والے حملوں اور تشدد کا نوٹس لیا جائے اور کہاکہ گزشتہ چند دنوں میں صحافیوں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے ،صحافیوں کو اپنی پیشہ وارنہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے حکومت کو ٹھوس اقدامات کرنے چاہیں۔سینئر صحافیوں پر تشدد انتہائی افسوسناک امر ہے اور سول سوسائٹی کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ آئے روز صحافیوں پر تشدد اور ہراساں کرنے کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں اور حکومت ان واقعات کو روکنے میں ناکام ہو چکی ہے۔صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ایک طرف کہا جا رہا ہے کہ صحافی اور صحافت آزاد ہے اور دوسری طرف دن دیہاڑے صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ سدھیر چوہدری پر تشدد کرنے والے ملزموں کو جلد گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے۔

مزید : کامرس