پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ میں ڈینگی سے بچاؤکے حوالے سے انتطامات کا جائزہ اجلاس

پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ میں ڈینگی سے بچاؤکے حوالے سے انتطامات کا ...

لاہور(کامرس رپورٹر )پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈکی تمام برانچوں میں ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا ،جسکی صدارت چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ محمد ایوب نے کی، انہوں نے اس موقع پر تمام برانچ منیجرز کو ہدایت کی کہ وہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام انتظامات مکمل کرنے کے ساتھ برانچز میں صفائی ستھرائی کا کام بہتر، پانی کھڑا نہ ہواور ایئر کولر میں پانی نہ ڈالیں، صدر بینک نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق عمل نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : کامرس