رینالٹ گروپ ایران میں ڈیڑھ لاکھ گاڑیاں تیار کرے گا، معاہدہ طے پا گیا

رینالٹ گروپ ایران میں ڈیڑھ لاکھ گاڑیاں تیار کرے گا، معاہدہ طے پا گیا

تہران (آن لائن)ایران کا فرانسیسی موٹر ساز ادارے "رینالٹ " گروپ کے ساتھ کاروں کی پیداوار کا معاہدہ طے پا گیا ۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی دو کاسازکمپنیوں نے فرانسیسی موٹر ساز ادارے "رینالٹ " گروپ کے ساتھ ایک اہم اور بڑے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ اس معاہدے پر عمل درآمد آئندہ سال شروع ہوگا جس کے تحت ایران میں" رینالٹ"گروپ ڈیڑھ لاکھ گاڑیاں تیار کرے گا۔

معاہدے پر 660 تا 778 ملین ڈالر لاگت آئے گی اور تقریبا 3 ہزار افراد کو روزگار ملے گا۔#/s#

*****

مزید : کامرس