پاکستان اور یوکرین کاسیاحتی تعاون کومزید مستحکم کرنے پر اتفاق

پاکستان اور یوکرین کاسیاحتی تعاون کومزید مستحکم کرنے پر اتفاق

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان اور یوکرین نے سیاحت کے شعبیہ میں دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کر لیا۔یہ اتفاق رائے منگل کو یہاں پاکستان میں یوکرین کے سفیر ولادیمیر لاکوموف اور ایم ڈی پاکستان ٹوارزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن چوہدری عبدالغفور خان کے مابین ملاقات کے دوران پایا گیا۔یوکرینی سفیر نے ایم ڈی پی ٹی ڈی سی کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں قیام کے دوران انہوں نے مختلف سیاحتی مقامات کے دورے کئے جہاں سیاحوں کو راغب کرنیکی بھر پورصلاحیت موجود ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ ان مقامات کی مناسب تشہیر کی جائے۔سفیر نے کہا کہ انہوں نے تاریخیٰ مقام موہنجوڈرو،گلگت بلتستان اور لاہور کے دورے کئے جس نے مجھے بہت متاثر کیا ہے۔لاکوموف نے کہا کہ یوکرین میں متعد د سکائی کے تفریحی مقامات ہیں جہاں سالانہ سکائی ٹورنامنٹس میں دنیا بھر سے سیاح شرکت کی غرض سے آتے ہیں۔ایک ڈی پی ٹی ڈی سی نے کہا کہ انہوں نے یوکرینی سفیر کو وادی سوات،ایوبیہ نتھیا گلی کے سیر کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر یوکرینی سفیر کو امیزنگ پاکستان میگزین کی کاپی بھی پیش کی۔

مزید : کامرس