مکی آرتھر نے مصباح کو ٹیم کا ’’گاڈ فادر‘‘ اور احمد شہزاد کو ’’بہترین اداکار ‘‘ قرار دے دیا

مکی آرتھر نے مصباح کو ٹیم کا ’’گاڈ فادر‘‘ اور احمد شہزاد کو ’’بہترین ...

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے سابق کپتان مصباح الحق کو ٹیم کا ’’گاڈ فادر‘‘ اور احمد شہزاد کو ’’بہترین اداکار ‘‘ قرار دے دیا۔ ایک نجی ٹی وی کو انٹر ویو کے دوران میزبان نے مکی آرتھر سے کچھ دلچسپ سوالات کرنے کی ٹھانی ، قومی ٹیم کے ’’گاڈ فادر‘‘ کے سوال پرمکی آرتھر نے مصباح الحق کا نام لیا ، ٹیم میں بہترین اداکار اور ہنسانے والے کھلاڑی کے سوال پر انہوں نے احمد شہزاد کا نام لیا،جب ان سے ٹیم میں مشہور ترین ’’بھائی ‘‘ کا سوال ہوا تو انہوں نے سابق کپتان شعیب ملک کا نام لیا ، ہیڈ کوچ نے شان مسعود کو ٹیم کا سب سے فٹ کھلاڑی قرار دیا ،جب ان سے سوال کیا گیا کہ اس ٹیم میں ایسا کون سا کھلاڑی ہے جو اب بھی مزید بہتر ہوسکتا ہے تو انہوں نے ہچکچائے بغیر فاسٹ باؤلرحسن علی کا نام لیا۔

،ٹیم کے سب سے ٹیلنٹڈ بلے باز کے سوال پر مکی آرتھر نے بابر اعظم کا نام لیا،ہیڈ کو چ نے انگلینڈ میں چیمپئنز ٹرافی کی جیت کو سال کا سب سے بہترین موقع قرار دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی