نجم سیٹھی آج چیئرمین پی سی بی کا چارج سنبھالیں گے

نجم سیٹھی آج چیئرمین پی سی بی کا چارج سنبھالیں گے

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پی سی بی گورننگ بورڈ کے رکن نجم سیٹھی اگلے3 سال کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی ذمے داریاں آج سنبھالیں گے۔ وہ بدھ کو نئے چیئر میں پی سی بی کا چارج سنبھالیں گے اور شہریار خان کی جگہ منتخب ہوں گے ٗپی سی بی کے سر پرست اعلی اور وزیر اعظم نے نجم سیٹھی اور عارف اعجاز کو گورننگ بورڈ میں نامزد کیا جبکہ پی سی بی کا نیا گورننگ بورڈ بھی3 سال کیلئے چارج سنبھا لے گا۔نئے گورننگ بورڈ میں 4 ڈپارٹمنٹس یو بی ایل ٗحبیب بینک ٗسوئی گیس اور واپڈا جبکہ4 ریجنز لاہور ، کوئٹہ، فاٹا اور سیالکوٹ کے نمائندے شامل ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی