مشرفی مرتضی منہ سے خون آنے پر ہسپتال داخل
ڈھاکا (نیٹ نیوز) بنگلادیشی کپتان مشرفی مرتضی کو کھانسی کے ساتھ خون آنے پر ہنگامی طور پر اسپتال لے جانا پڑا تاہم بعد میں انھیں معائنے کے بعد فارغ کردیا گیا۔بنگلادیشی کرکٹ بورڈ کے ڈاکٹر دیباشش چوہدری نے کہاکہ مشرفی مرتضی کی 1،2روز سے طبیعت ناساز ہے، صبح انھیں کھانسی کے ساتھ کچھ خون بھی آیا جس پراسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے تفصیلی معائنہ کیا تاہم انھیں کوئی بھی سنجیدہ نوعیت کا مرض لاحق نہیں اوروہ بالکل فٹ ہیں۔