دہشت گرد ہمارے حوصلوں کو کبھی پست نہیں کرسکتے:شازیہ سلیمان

دہشت گرد ہمارے حوصلوں کو کبھی پست نہیں کرسکتے:شازیہ سلیمان

لاہور(کامرس رپورٹر ) وومن چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر شازیہ سلیمان نے کہا ہے کہ دہشت گرد ہمارے حوصلوں کو کبھی پست نہیں کرسکتے۔ پاکستان کی افواج، سکیورٹی فورسز اور حکومت نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے انمول قربانیاں دی ہیں ۔خواتین سمیت پاکستانی قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے حکومت اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وومن چیمبر میں کاروباری خواتین کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا جبکہ اس مو قع پر ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم ، قیصرہ شیخ ، شازیہ بخاری ، تہمینہ بخاری ، آسیہ و دیگر خواتین مو جو د تھیں ۔ شازیہ سلیمان نے کہا کہ پاکستان کے دشمن دہشت گردی کرکے پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم سب مل کر ان کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کو ہم ہمیشہ یاد رکھیں گے جنہوں نے پاکستانی عوام کو تحفظ دینے کے لیے اپنی جانیں قربان کردیں۔ شازیہ سلیمان نے کہا کہ ان لوگوں کو پکڑنا بہت ضروری ہے جو پاکستان میں رہ کر ہی اس کی جڑیں کاٹ رہے ہیں اور دہشت گردوں کی مدد کررہے ہیں اور سہولت کاربن کر غیر ملکی شر پسند قوتوں کا ساتھ دے رہے ہیں۔

مزید : کامرس