رنگنا ہیراتھ بھارت کے خلاف آخری ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے

رنگنا ہیراتھ بھارت کے خلاف آخری ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے
 رنگنا ہیراتھ بھارت کے خلاف آخری ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے

  

کولمبو (آن لائن)سری لنکن ٹیم کے مایہ ناز سپنر رنگنا ہیراتھ آرام کی غرض سے بھارت کے خلاف آخری ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے، ہیراتھ اس سے قبل انجری کے باعث سورماؤں کے خلاف دوسرا ٹیسٹ بھی نہیں کھیل سکے تھے، ہیراتھ اور نووان پرادیپ کی جگہ دو متبادل کھلاڑیوں کو پالے کیلی ٹیسٹ کیلئے سکواڈ میں شامل کیا جائے گا، سری لنکا اور بھارت کے درمیان آخری ٹیسٹ 12 اگست سے شروع ہو گا۔سری لنکن ٹیم منیجرآسانکا گروسنہا نے کہا کہ ہیراتھ پہلے سے کافی بہتر ہیں تاہم ان کے ورک لوڈ کو کم کرنے کیلئے انہیں آخری ٹیسٹ سے آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ہیراتھ بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہونے والے چوتھے سری لنکن کھلاڑی ہیں اس سے قبل آسیلا گونارتنے، نووان پرادیپ اور سرنگا لکمل بھی انجریز کے باعث سیریز سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی