افغان طالبان ہیروئن کی تجارت سے اربوں ڈالر کما رہے ہیں :امریکی حکام

افغان طالبان ہیروئن کی تجارت سے اربوں ڈالر کما رہے ہیں :امریکی حکام
افغان طالبان ہیروئن کی تجارت سے اربوں ڈالر کما رہے ہیں :امریکی حکام

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کابل(این این آئی) امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان ہیروئن کی کاشت سے اربوں ڈالر کما رہے ہیں۔

جرمن خاتون کی جیب میں موجود فاسفورس پھٹنے سے آگ لگ گئی

غیرملکی میڈیاکے مطابق طالبان افغانستان میں ہیروئن بنانے والے کارخانے چلا رہے ہیں جس سے وہ اپنے جنگی اخراجات پورے کرتے ہیں۔دارالحکومت کابل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے انسداد منشیات ولیم براؤن فیلڈ نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ طالبان پوست کی فصل سے ہیروئن بنانے والے کارخانے چلا رہے ہیں، اب ہر فصل کو افغانستان میں ہی پراسیس کیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں زیادہ پیسہ ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان سے منشیات کی اربوں ڈالر کی سمگلنگ ہوتی ہے جس میں طالبان کا بڑا حصہ ہے۔افغانستان میں کسان فی کلو خام پوست 163 ڈالر میں بیچتے ہیں۔ طالبان خام مال کو ریفائن کرنے کے بعد خطے کی مارکیٹوں میں اسے 2300 سے 3500 ڈالر فی کلو تک فروخت کرتے ہیں جبکہ یورپ پہنچنے کے بعد اس کی قیمت 45 ہزار ڈالر فی کلو تک پہنچ جاتی ہے۔

مزید : بین الاقوامی