شاہ رخ خان کیریبئن پریمیئر لیگ میں اپنی ٹیم کی کامیابی پر خوش

شاہ رخ خان کیریبئن پریمیئر لیگ میں اپنی ٹیم کی کامیابی پر خوش
 شاہ رخ خان کیریبئن پریمیئر لیگ میں اپنی ٹیم کی کامیابی پر خوش

  

ممبئی (نیٹ نیوز)بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے کیریبئن پریمیئر لیگ میں اپنی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی کامیابی پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہے۔ تفصیلات کے مطابق کیریبئن پریمیئر لیگ کا رنگا رنگ میلا سج گیا ہے جس میں 6ٹیمیں ایک دوسرے کے مقابل ہیں ،ایونٹ میں گزشتہ روز بالی ووڈ ادکار شاہ رخ خان کی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کا مقابلہ سینٹ لوشیا سٹار ز کے ساتھ ہوا جس میں پاکستانی لیگ سپنر شاداب خان کی بہترین بالنگ اور بیٹنگ کی بدولت ٹرنباگو کی ٹیم نے میچ جیت لیا۔ میچ میں کامیابی پر شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بہت اچھے لڑکوں،اچھا کھیلا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی