ڈان باسکو سکول میں سالانہ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز

ڈان باسکو سکول میں سالانہ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز

لاہور(سپورٹس رپورٹر)جشن آزادی آل پاکستان ایسوسی ایشن اور عامر ضیا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ڈان باسکو اسکول میں سالانہ باسکٹ بال ٹورنامنٹ شروع ہوگیا۔ ٹورنامنٹ میں مختلف کالجز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ڈان باسکول اسکول لاہور میں سالانہ باسٹک بال ٹورنامنٹ شروع ہوگیا ہے، جس میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کی 25 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ افتتاحی میچ میزبان ڈان باسکو اسکول اور نیو ایج کے مابین کھیلا گیا، جو ڈان باسکو نے باآسانی اپنے نام کر لیا۔ فاتح ٹیم نے 53 اسکو کیے۔

چیئرمین عام عوام پارٹی سہیل ضیا بٹ نے کا کہنا ہے کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے طلبہ کی حوصلہ افزائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ جشن آزادی باسکٹ بال ٹورنامنٹ 13 اگست تک جاری رہے گا، جبکہ 14 اگست کو فاتح ٹیم اور بہترین کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی