حسن علی کی گیانا وارئیرزکے خلاف 19رنز دے کر 2 وکٹیں

حسن علی کی گیانا وارئیرزکے خلاف 19رنز دے کر 2 وکٹیں

بارباڈوس(نیٹ نیوز)پاکستانی بولرزنے کییربیئن پریمیئرلیگ میں دھوم مچادی۔آئی سی سی چیمپیئنزٹرافی کے بہترین بولرحسن علی کیربئین لیگ میں بھی چھاگئے۔کیربیئن لیگ میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس کی جانب سے ڈیبیو میچ میں حسن علی نے گیانا وارئیرزکے خلاف میچ میں 4اوورزمیں 19رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں،حسن علی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل اسپنرشاداب خان نے ٹرنباگونائٹ رائیڈرز کی جانب سے پہلے ہی میچ میں 2وکٹیں لیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرارپائے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی