واپڈا نیشنل گیمز جیت کر نئی تاریخ رقم کرنے کے لئے تیار

واپڈا نیشنل گیمز جیت کر نئی تاریخ رقم کرنے کے لئے تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)واپڈا اِس سال اکتوبر میں کوئٹہ میں منعقد ہونے والی 33 ویں نیشنل گیمز جیت کر نئی تاریخ رقم کرنے کے لئے تیار ہے ۔یہ بات چیئرمین واپڈا اور واپڈا سپورٹس بورڈ کے پیٹرن انچیف لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ریٹائرڈ) کو واپڈا سپورٹس بورڈ کی جانب سے ایک بریفنگ کے دوران بتائی گئی ۔ سیکرٹری واپڈا اور واپڈا سپورٹس بورڈ کے صدر عامر احمد اور واپڈا سپورٹس بورڈ کے ایڈوائزر شفقت رانا بھی اِس موقع پر موجود تھے ۔

اجلاس میں واپڈا سپورٹس بورڈ کی جانب سے چیئرمین واپڈا کو 33 ویں نیشنل گیمز کے لئے بنائی گئی حکمتِ عملی کے اہم نکات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔